مستونگ میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد 9 ہوگئی تمام افراد ایک ہی گھرانہ سے ہیں
تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کوروناوائرس کے مزید سات افراد کے ٹیسٹ رزلٹ مثبت آگئے کورونا وائرس کے تمام مریض نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر خلیل ترین کے خاندان اور ایک قریبی رشتہ دار کے ہیں
مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ڈاکٹرخلیل ترین کے فیملی کے 9 افراد کے ٹیسٹ دو روز قبل فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ارسال کئے تھے جس تمام 9 مریضوں کو شیخ زائد ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔جبکہ مزید 20 ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہے۔اور مزید افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لئے جارہے ہیں۔