بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور مچھ میں دو مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔
گوادر سے مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب گوادر شہر کے قریب کوسٹل ہائی وے پر سر بندن کے مقام پر ایک روڈ حادثے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
جن کی شناخت اسماعیل اور جاوید کے ناموں سے ہوگئی۔
دریں اثنامچھ میں ایک مقامی کوئلہ کان میں دوران کام ٹھیلہ لگنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
جس کی شناخت عبدالغنی ولد زرجمیل الکوزئی سکنہ پشین سرخاب کے نام سے ہوگئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔