کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں 3 بلوچ طالب علم جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ طلبا کی جبری گمشدگیوں میں مسلسل اضافے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے 3طالب علموں کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں جمعرات کی رات نو بجے کے قریب 3 بلوچ طالبعلموں فورسز نے کوئٹہ اے ون سٹی سے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے بلوچ طلبا کی شناخت کیا ولد محمد اشرف، عاطف ولد محمد فضل اور شیر خان ولد سومار کے ناموں سے ہوگئی۔

کیا اور عاطف کا تعلق تحصیل مشکے اور شیر خان کا تعلق تحصیل ناگ راغے سے بتایا جارہا ہے۔

واضع رہے کے طلبا کی جبری گمشدگیوں میں اضافے کے پیش نظر طلبا میں کافی خوف وہراس پھیل گیا ہے جس پر ان کے حصول علم پر کافی اثر پڑ رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment