کوہ مراد آنے والے زائرین پر پابندی عائد کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کرونا وائرس کے عالمی وبا کے پیش نظر ماہ رمضان میں ذکری کمیونٹی کے زائرین کی تربت آمدپر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

کمشنرمکران ڈویژن طارق قمر بلوچ کے دفتر سے جمعرات کے روزجاری ہونے والے مراسلہ میں مکران ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جی پولیس گوادر ریجن اور ایس ایس پیز کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے کوہ مرادکی زیارت کیلئے آنے والے ذکری کمیونٹی کے زائرین کوروکنے کی اقدامات اٹھائیں۔

مراسلہ میں کہاگیاہے کہ کوہ مرادزیارت کمیٹی کے ایک وفدنے ان سے ملاقات کی ہے جس میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ذکری کمیونٹی کے زائرین کی کوہ مراد آمدکے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذکری کمیونٹی کے افراد جو ملک کے مختلف حصوں میں آبادہیں ماہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتہ سے کوہ مرادکی زیارت کیلئے ان کی آمدکا سلسلہ شروع ہوجاتاہے، اس سلسلے میں مختلف علاقوں خصوصاً کراچی، لسبیلہ، گوادر اور آواران ودیگر علاقوں سے ذکری کمیونٹی کے مختلف گروپس اس سلسلے میں اپنی تیاریاں کررہے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان نے 23مارچ2020ءکو اپنی حکم نامہ میں کرونا وائرس کے عالمی وباءکے پیش نظر کسی بھی قسم کے اجتماع پرپابندی عائدکردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment