بلو چستان کے ضلع دکی میں ایک مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 5 کانکن بے ہوش ہوگئے۔
کانکنوں کو کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے کانکنوں میں سید ولی ولد ساگزئی قوم اچکزئی،احمد اللہ ولد غلام رسول قوم شمولزئی اور محمد خان ولد کمال خان قوم شمولزئی شامل ہیں۔
کانکنوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔