بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پرمکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افرادہلاک ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والا گاڑی مویشی لیجانے والا ایک ٹرک تھا۔
ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی کے قریب مویشی لیجانے والا ٹرک ڈرائیور سے بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔
ٹرک میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئیں۔
ہلاک ہونیوالوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔