بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے گذشتہ روزپاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت عبدالخالق بلوچ ولد غلام محمد قمبرانی کے نام سے ہوگئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالخالق بلوچ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ایریگیشن کالونی کلی بنگلزئی سے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے درزی ہیں جنہیں فورسز نیاتوارکی شام انہی کی دکان سے حراست میں لے کر جبراً لاپتہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر خاندانی ذرائع عبدالخالق کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبدالخالق قمبرانی کو گزشتہ شپ سیکورٹی اہلکار جبری طور پر لاپتہ کرکے لے گئے ہیں اور اس سے پہلے بھی میرے انکل گزشتہ کئی سالوں سے جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ ہے اور جبری گمشدگیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ عدلیہ میڈیا سیاستدانوں نے اغوا کاروں کو مکمل ایمنسٹی دی ہوئی ہے۔