کچھ ریاستیں کھولنے کاا علان،کورونا کیخلاف جنگ جیت رہے ہیں،ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وبا کے باعث معیشت پر پڑنے والے دبائو کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ اسی لیے جمعرات کی بریفنگ میں بھی انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ’ہم اپنا ملک کھول رہے ہیں۔۔۔ امریکہ کھلنا چاہتا ہے۔‘

امریکی صدر کا کہنا تھا ’ہماری معیشت کو سرگرم ہونا چاہیے اور ہم یہ بہت جلد واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔‘

’ہم نے اپنی معیشت کو اس لیے بند کیا کیونکہ ہم یہ جنگ جیتنا چاہتے تھے۔ اور اب ہم اسے جیت رہے ہیں۔‘

انھوں نے بتایا نے کہ تمام ریاستیں اپنے الگ الگ طریقہ کار پر کھلیں گی۔

گذشتہ چار ہفتوں کے دوران 2 کروڑ افراد کا کہنا تھا کہ وہ بے روز گار ہو گئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح دوگنی ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ’تمام ریاستیں مختلف ہے کچھ جلدی کھل جائیں گی اور کچھ کو تھوڑا مزید وقت چاہیے۔‘

انھوں نے ریاستوں کو ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنے کو کہا۔

ان کا کہنا تھا ’ہم گورنرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ٹیسٹوں کے لیے بھی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔‘

در پردہ چین اور عالمی ادرہ صحت کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکی حکومت کو مناسب انداز سے کورونا وائرس کے متعلق خبردار نہیں کیا گیا تھا۔

’میں ناراض تھا کیونکہ ہمیں اس بارے میں پہلے بتایا جانا چاہیے تھا۔‘

’لوگوں کو ہمیں اس بارے میں بتانا چاہیے تھا۔ انہیں باقی تمام دنیا کو بتانا چاہیے تھا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ چین کے بارے میں کہہ رہے ہیں تو ان کا جواب تھا ’میں کچھ نہیں کہوں گا۔‘

وائٹ ہاو¿س کی یاداشت کے مطابق انہیں پہلی بار جنوری میں خبردار کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتنظامیہ نے چین کے سفر پر فوری پابندی کے بعد مارچ کے وسط تک بہت سا قیمتی وقت ضائع کیا۔

Share This Article
Leave a Comment