گوادر: حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کی ساحلی شہراور سی پیک حب گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن کوساتھیوں سمیت گوادر کی مقامی عدالت کے احاطے سے پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔

واضع رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔

رواں سال کے آغاز پر 3 جنوری کو سٹی تھانہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن سمیت دگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کروا کر لوگوں کو زخمی کیا۔

Share This Article
Leave a Comment