کورونا بحران کے بعد چین کیساتھ معمول کے تعلقات نہیں ہو سکتے، برطانیہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنی بریفنگ کے دوران کیے جانے والے اس سوال کے جواب میں کہا کہ یقیناً اس واقعے کے بعد بہت ہی گہری سوچ بچار کی ضرورت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے جو سبق سیکھے ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا اور برطانوی حکومت اس سب سے ہٹ نہیں سکتی۔

مگر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے ہمیں ایک چیز سکھائی ہے اور وہ ہے بین الاقوامی تعاون کی قدر اوراہمیت۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس سے قبل فون پر جی سیون کے سربراہان سے بات کر رہے تھے اور اس گفتگو میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے بہت سے سوالات کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مگر چین کی جانب سے برطانوی شہریوں کی واپسی اور اشیا کی خریداری کے سلسلے میں اچھے طریقے سے تعاون کیا گیا۔‘

انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر رخ کو اچھی طری دیکھنے اور اسے متوازن انداز میں کرنے کی ضرورت ہے۔

`مگر ہم معمول کے مطابق تعلقات نہیں رکھ سکتے ہمیں سخت سوالات پوچھنے ہوں گے کہ یہ وبا کیسے پھوٹی۔‘

Share This Article
Leave a Comment