آواران میں فوجی جارحیت جاری،کئی مرد وخواتین کیمپ منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار میں محلہ کرک ڈل میں پاکستانی فورسز نے الصبح دھاوا بول کر محلے کو گھیرے میں لے لیا۔

فوج نے جارحیت کے دوران محلے کے تمام خواتین و حضرات کو بچوں سمیت تشدد کرکے حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے لوگوں کی مکمل پروفائلنگ کی جاری ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ لوگوں کے موبائل اور شناختی کارڈ زبردستی چھین لئے گئے جبکہ ان کے نام، ٹیلی فون نمبر زکا نادارج کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی فورسز نے چیری مالار، سری مالار، کنری، شم مالار اور ساہ کل مالار کے تمام محلے والوں کو کیمپ بلاکر ان کے فون چھین لئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment