کوئٹہ: خانوزئی میں ٹریفک حادثہ، پولیس ڈی ایس پی سمیت 5افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے قریبی علاقے خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے کے باعث بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین اہلخانہ سمیت ہلاک ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 5 افرادہلاک ہوئے جن میں ڈی ایس پی مختیار حسین، انکی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہیں۔

حادثہ گیس ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم کے باعث پیش آیا۔

کار پنجاب سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

ہلاک افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment