ڈھاڈر حملے میں دشمن فوج کے 2 اہلکار ہلاک کردیئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے یاک پریس ریلیز میں ڈھاڈر میں پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سبی کے علاقے ڈھاڈر، سوران میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے چوکیوں کو گذشتہ شب ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

سرمچاروں نے راکٹ و دیگر خودکار ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا، مورچے کے اندر راکٹ گرنے سے دشمن کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بیس منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن کو شدید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

حملے کے بعد دشمن فوج نے مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے داغے تاہم سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment