کولواہ کے مختلف علاقوں میں آج تیسرے روزبھی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے کولواہ کے علاقے کڈے ہوٹل بیدرنگ نگور ڈنڈار ڈل بازار بندملک اور مادگ کلات کو گھیرے میں لے کر آپریشن کرتے ہوئے کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ بیدرنگ سے ایک ٹیچر جسکی شناخت اقبال کے نام سے ہوگئی ہے کو حراست میں لیا گیا ہے اور بیدرنگ کے گردونواح اور پہاڑی سلسلے میں فورسز متعدد گھروں کو نذر آتش کرچکی ہے۔
اسی طرح کڈے ہوٹل آسمی بازار میں بھی چھاپے کے دوران فورسز نے چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن میں سے دو کی شناخت سراج اور جمیل کے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ باقی دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پورے کولواہ کو فوج نے محاصرے میں لے رکھا ہے اور آپریشنز میں زمینی فوج کے ساتھ چار گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
دوسری جانب مشکے سے مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ مشکے کے علاقے تاردان سے فوج نے دو گلہ بان نزیر ولد رسول بخش اور گاجیان ولد رحمت کے مال مویشیوں کو لوٹ کر اپنے ساتھ لے گیا ہے۔