سعودی عرب میں بھیک مانگنے کو غیرقانونی و قابل سزا جرم قراردیدیاگیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
Photo : Quora

سعودی عرب کے پبلک پراسکیوشن نے مملکت میں بھیک مانگنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری ایک سماجی اور اقتصادی جرم ہی نہیں بلکہ اس میں سلامتی اور صحت کے خطرات بھی مضمر ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن نے ”ٹویٹر” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ گداگری کرنے، بھکاریوں کا انتظام کرنے، دوسروں کواس مکروہ عمل پر اکسانے، اس کی حمایت کرنے یا اس کی مدد کرنے اور بھیک مانگنے میں کسی بھی طریقے سے بھکاریوں کی معاونت کرنیکو بھی جرم تصور کیا گیا ہے اور اس پر کم سے کم ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری میں ملوث غیرملکیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا اور انہیں دوبارہ حج اور عمرہ کے سوا مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ ایسی خواتین جنہوں نے سعودی شہریوں سے شادی کی ہو یا مرد جنہوں نے سعودی خواتین سے شادی کی ہو یا اور ان کی اودلاد کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا البتہ وہ باقی سزا پوری کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment