ضلع آواران میں فوجی جارحیت جاری،مشکے سے 4 افراد جبراًلاپتہ

0
185

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

تحصیل مشکے کے علاقے نوکجوسے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 4 افراد کو حراست میں لیکرجبراً لاپتہ کردیاہے۔

لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت خالقداد ولد نیاز محمد، اکبر ولد گلداد، نذیر احمد ولداکبر اور بہار ولد محمود کے ناموں سے ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے انہیں پانچ روزلاپتہ کیاتھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ضلع آواران کے بیشتر علاقوں میں فورسز نے موبائل سروسز کے نیٹ ورکس کو صرف چند کلو میٹر تک محدود کردیا ہے جس سے رابطوں اور ہر طرح کے خبروں کی رسائی میں لوگوں کومشکلات درپیش ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے دور دراز علاقوں میں سیکورٹی کی جارحیت جاری ہے۔فورسز اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔جبکہ متعددافرادکی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

ضلع آواران میں آئے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ نیٹ ورکس کی بندش سے علاقے کی زمینی حقائق سے بروقت رسائی نہیں ہوپاتی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دو دن قبل فورسز نے مشکے النگی سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد کو رندک چوکی میں پیشی کے بعد لاپتہ کردیا ہے جو تاہنوز لاپتہ ہیں۔

اسی طرح گذشتہ روز مشکے کے علاقے پروار سے عبدالحق ولد جنگی خان نامی ایک اورشخص کو فورسز نے پیشی کے بہانے آرمی کیمپ کھندڑی میں بلایا جو واپس گھر نہیں لوٹا اور اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔

علاقائی ذرائع کے کے مطابق مذکورہ شخص کو اس سے قبل کئی مرتبہ فورسزنے تشددکانشانہ بنایاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here