بلوچستان کے علاقے خاران میں بھٹ لیویز چیک پوسٹ پر حملے اور محمد آسامزارزئی کے قتل میں ملوث گرفتار17 جرائم پیشہ اور ریاستی سہولت کاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔
ان افراد نے گزشتہ مہینے دسمبر میں علی الصبح سی پیک روڑ پر قائم خاران لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے محمد آسامزارزئی نامی ایک اہلکار کوہلاک جبکہ ایک لیویز اہکار کو زخمی کرکے سرکاری اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے تھے،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی روشنی میں لیویز فور س نے کارروائی کرتے ہوئے ہفتے خاران گواش کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 17 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ خاران منتقل کردیا تھا۔
سنگر کو اندرون خانہ خبر ملی تھی کی ان کی رہائی کیلئے ایف سی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے سر توڑ کوششیں جاری ہیں کہ انہیں کسی طرح بھی رہا کیا جائے یا پھر ان پر سنگین ایف آئی آر درج نہ کیا جائے۔
اب اہم ذرائع نے خبر دی ہے کہ گرفتار تمام افراد کو ایک، دو رات حراست میں رکھنے کے بعد خاران لیویز نے رہا کر دیاہے۔