جنوبی کوریا: حکمران جماعت کی انتخابات میں جیت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایشیائی ملک جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دنوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے 183 نشستیں حاصل کرکے واضح برتری حاصل کرلی۔

جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 300 نشستوں کے لیے پارلیمانی انتخابات ہوئے اور ایک کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جنوبی کوریا نے ایک ایسے وقت میں پہلے سے طے شدہ پارلیمانی انتخابات کرائے جب کہ دنیا بھر کے کم از کم 45 ممالک یا ریاستوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی تھی اور رات دیر گئے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت جنوبی کورین صدر مون جائے ان کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت دی پلیٹ فارم پارٹی نے مجموعی طور پر 183 نشستیں حاصل کیں۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کرنے پر صدر کی مقبولیت میں اضافہ بھی ہوا ہے،
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے دوران ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تقریبا 67 فیصد رہا جو کہ ملک میں 1992 کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے اور پہلی بار وہاں 18 سال کے افراد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

قومی اسمبلی کی 300 نشستوں میں سے 163 نشستوں پر براہ راست صدر مون جائے کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے اکثریت حاصل کی جب کہ ان کی اتحادی جماعت پلیٹ فارم نے بھی 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

Share This Article
Leave a Comment