بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور دالبندین میں فائرنگ و روڈ حادثے کے واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔
دالبندین تالو لانڈھی کے قریب بارتگزی کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہِ پر دو زمبیاد گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔
تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے افراد اور زخمی کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا۔
تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق ڈسٹرکٹ خضدار کے تحصیل وڈھ،ایک کا تعلق تحصیل چاغی اور ایک کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت صمد خان کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صمد خان کوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی۔