بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی سرگرم و متحرک تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر بلوچستان حکومت کا پارلیمانی کمیشن قائم کرنا خوش آئند اور مثبت عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے اس اقدام کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ پارلیمانی کمیشن اپنا کام جلد شروع کرے گا اور 2019 اور 2020 میں جس طرح بلوچستان حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگی کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کیا تھا، اسی طرح بلوچستان حکومت اب بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام کے ساتھ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریگی۔