مہنگائی وناجائز ریاستی ٹیکسیز کیخلاف گلگت بلتستان میں عوام سرپا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مہنگائی اور ناجائز ریاستی ٹیکسیز کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

گذشتہ روز پورے گلگت میں عوام کا سیلاب سخت سردی میں شاہراؤں پر احتجاج کرتے نظر آئے اور مکمل شٹر ڈاؤن وہڑتال و مظاہرے ہوئے۔

گلگت بلتستان میں جمعہ کے روز بعد نماز مکمل ہڑتال رہی اور تمام علاقوں میں ریلیاں نکالنے کے ساتھ شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نوآبادیاتی نظام کو اب قبول کرنے سے انکار کر دیاہے اور اپنے حق کے لیے لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔اگر حکمراں طبقہ اور بیوروکریسی گلگت بلتستان کو چراہ گاہ سمجھنے کی غلطی کو برقرار رکھیں گے تو مزاحمت میں بھی شدت آئے گا،عوام نے جدوجہد کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گندم سبسٹی سمیت بجلی کی لوڈ شیڈنگ،مہنگائی،ناجائز ٹیکسزز کے خلاف عوام گزشتہ دو ماہ سے سراپا احتجاج ہیں مگر انکی سننے والا کوئی نہیں ہے۔کہاجاتا ہے کہ جمعہ کے روز کی تاریخی احتجاج نے اسٹیبلشمنٹ میں کھلبلی مچا دی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment