گوادر: صحافی سمیت 4افرادگرفتار،صورتحال تشویشناک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیانے گوادر میں احتجاجی مظاہرے کے بعد گرفتاریوں اورا یمرجنسی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے آزادی اظہاررائے کا احترام کریں۔

دوسری جانب گوادر پولیس نے ایک سینئر صحافی عبید اللہ کو گرفتارکر لیاہے۔

گوادر پولیس نے سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ میں صحافی کے گھر پہ چھاپہ مارکر گوادر پریس کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبیداللہ کو تین بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو دنگا فساد میں مطلوب حق دو تحریک کے اہم رکن کونسلر بلدیہ گوادر کے ماجد جوہر کے کزن ہونے الزام کے بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حاجی عبیداللہ روزنامہ جسارت سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار گوادر پریس کلب کے باقی ارکان میں ہوتا ہے۔

گوادر کے سینئر صحافیوں کی مداخلت پر گرفتار صحافی کے تینوں بیٹوں کو بعد میں رہا کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment