بلوچستان بھر میں بارش و برفباری کاسلسلہ شروع،الرٹ جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اگلے 24 سے 30 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان اور زیارت سمیت شمالی علاقوں میں اچھی برفباری متوقع ہے۔جبکہ کوئٹہ،گوادر، جیوانی، تربت، پنجگور، بلیدہ، ہوشاب، آواران، وڈھ، بسیمہ، نال، خضدار، سوراب، واشک، خاران، قلات، نوشکی، مستونگ، زیارت، چمن اور پشین سمیت گردونواح میں بارشوں کا امکان ہے۔ زیارت، خانوزئی، مسلم باغ، کان مہترزئی اور کوئٹہ کے پہاڑی کے دامن پر برفباری کے امکانات ہیں۔

تاہم لسبیلہ، نوکنڈی، چاغی، سبی، ڈھاڈر، ہرنائی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، ژوب، موسٰی خیل، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی، سوئی، صحبت پور، جھل مگسی، جعفر آباد، اوستہ محمد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی سمیت گردونواح میں آج رات سے ہلکی سے بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 14،تربت میں 34،قلات میں 14،چمن میں 12،پنجگورمیں 10،مستونگ میں 7،پشین اورزیارت میں 6، مسلم باغ میں 5 اور بارکھان میں 1ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اوربارش کے بعد شہر میں بجلی کا مظام درہم برہم ہوگیاہے۔

کوئٹہ شہر میں بجلی فراہم کرنے والے بیس سے زائد فیڈرز میں فنی خرابی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہیں۔

کوئٹہ شہر میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بلو چستان کے علاقے چمن،زیارت اور نوشکی میں بھی بارش کی وجہ سے گیس اور بجلی کی بندش سے شہرویوں کو مشکلات کاسامناہے۔

دیریں اثنا بلوچستا ن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق موسم سرما کی صورتحال سے نمٹے کیلئے تمام تر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ برف باری کے مقامات پر آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور ہیوی مشینری پہنچائی دی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کے اہلکاروں، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتہائی سرد موسم میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment