بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں گذشتہ روزنہنگ ندی کی سیلابی ریلے سے ایک 2سالہ بچی بہہکر لاپتہ ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شادی سے واپسی پر ایک پک اپ گاڈی کو نہنگ ندی کی سیلابی پانی لے کر بہہ لے گیا۔
ذرائع کے مطابق گاڈی میں سوار خواتین وبچوں سمیت تمام افراد کو بڑی مشکل سے بچا لیاگیامگرایک دوسالی بچی کو پانی بہہ کر لے گیاجو ہنوز لاپتہ ہے۔
بچی کی شناخت امیرہ بنت عثمان سکنہ دازن کے نام سے ہوگئی ہے اورابھی تک اسکی لاش بھی نہ مل سکی۔
واضع رہے کہ منگل کے روز چھ گھنٹے کی شدید بارش کی وجہ سے چھوٹی بڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی رہی اورسیلابی ریلے آئے تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔