بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ مکران کوسٹل ہائی وے اور گڈانی میں روڈ حادثے سے خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر کلی الماس میں فائرنگ سے عزیت اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ بلیلی ہلاک ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے ا۔
س سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ پر حادثے کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گوادر سے کراچی آنیوالی ہائی ایکس گاڈی مکران کوسٹل ہائی وے پرسنگل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔تما زخمیوں کوپہلے جنہیں سول ہسپتال اوتھل پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں تمام زخمیوں کو ایدھی،لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور سرکاری ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی ریفر کردیا گیا۔
ہلاک خاتون سمیت تمام زخمیوں کا تعلق ناظم آباد کراچی سے بتایاجارہا ہے۔
دریں اثناگڈانی کسٹم کی گاڈی دوران پیڑولنگ ناکہ کھارڑی کے قریب حادثے کا شکارہوگئی۔
حادثے کے باعث ایک کسٹم اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ تین کسٹم اہلکار شدیدزخمی ہوگئے۔
ہلاک اہلکار کی شناخت نظام کے نام سے ہوگئی۔