گوادر میں حق دو تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف تربت،اورماڑہ اور پسنی اور مستونگ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے جا ری ہیں۔
کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیاہے۔
زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔ جبکہ تربت میں حق دو تحریک کی جانب سے حق دو تحریک کے قائد حسین واڑیلہ کی گرفتاری کیخلاف حق دو تحریک کے کارکنان نے تربت بازار کو زبردستی بند کرنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
مظاہرین نے نیشنل بنک چوک ہر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔ دو مشتبہ شخص پولیس نے گرفتار کئے۔ تاحال حالات کشیدہ ہیں۔
انتظامیہ کا کہناہے کہ کاروباری حضرات کے تحفظ کیلئے مشتعل افراد کو ان کا کاروبار زبردستی بند کرنے نہیں دینگے۔
اس مظاہرے میں خواتین و بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور حق دو تحریک جماعت اسلامی کا کوئی بھی سینئر ارکان موجود نہیں ہیں۔
دریں اثنا گوادر میں حق دو تحریک کے دہرنے پرپولیس کی کارروائی اور حق دو تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں پر شیلنگ و گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی مستونگ کے امیر حافظ خالد الرحمن شاہوانی سابق امیر مولانا خلیل الرحمن شاہوانی و دیگر کی قیادت میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو پشکرم کے مقام پراحتجاجا بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔