کولواہ:پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کولواہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کابڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فوج کی ان جارحانہ کارروائیوں میں زمینی فوج سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

پچھلے دو دنوں سے کولواہ کے علاقے بدرنگ،کڈے ہوٹل، آشال،ڈندار سمیت کولواہ کے پہاڑی علاقے مادگیں کور، کاشت کھنڈگ سھر، اور ہور میں بڑے پیمانے پر پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے۔

ضلع آواران گیشکور کی طرف سے زمینی فوج کی آمد کے اطلاعات بھی ہیں اور ضلع کیچ سے تین گن شپ ہیلی کاپٹر اور بڑی تعداد میں زمینی فوج علاقے میں داخل ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع بتارہے ہیں کہ کولواہ کے جنوبی علاقے میں بھی آج صبح بڑی تعداد میں فوجی دستے داخل ہوچکے ہیں جو مراستان، سکگ، بلور، جت اور شاپکول کے اردگرد میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے جارحیت کے دوران متعدد افراد کو بھی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے تاہم علاقے میں جاری فوجی آپریشنز اور مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment