کوہلو میں بی ایل اے کاپاکستانی فورسز پر حملہ، 5 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں آئی ای ڈی حملے میں کمانڈنگ آفیسر کیپٹن فہد سمیت 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دیگرہلاک ہونے والوں میں سپاہی اصغر، شمعون، مہران اور لانس نائیک امتیاز شامل ہیں۔

حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ کوہلو میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ افسر سمیت سا ت اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو کوہلو کے نواحی علاقے سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا جس میں ایک افسر سمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

دوسری جانب آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے نے کاہان میں کیپٹن سمیت 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کاہان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے ایک کیپٹن سمیت آٹھ اہلکار ہلاک و تین زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ تفصیلی بیان جلد شائع کی جائیگی۔

Share This Article
Leave a Comment