بلوچستان کے علاقے چمن میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔
واقعہ چمن کے علاقے کالج روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کونشانہ بنایا۔
فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔