اسرائیلی فارن انٹیلی جنس سروس کے سربراہ موساد کا کہنا ہے کہ ایران یوکرین میں جنگ لڑنے والے روس کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیلی صدارتی رہائش گاہ پر یہودیوں کے روشنیوں کے تہوار ”ہنوکہ“ کی تعطیل کے موقع پر گذشتہ روز کی گئی تقریر میں پارنیا نے کہاکہ مقامی پریس رپورٹ کے مطابق ایران روس کو جدید آلات فراہم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے اس حوالے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
پارنیا نے مزید کہا کہ ہم ایران کے مستقبل کے عزائم کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں، روس کو جدید ہتھیاروں کی ترسیل بڑھا رہا ہے لیکن اس ترسیل کو چھپانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے جھوٹ کے باوجود روس کو ہتھیاروں کی ترسیل پر روشنی ڈالی ہے اور ہم اس سے واقف ہیں۔
انہوں نے کہا موساد کے پاس تہران کے حالات سے متعلق وسیع علم ہے۔
یاد رہے تہران نے اپنے کچھ جوہری ہتھیاروں کو سبوتاژ کرنے اور اپنے سائنسداوں کو قتل کرنے کا الزام موساد پر عائد کیا ہے۔