وادی مشکے، کانسٹیبل پر حملہ کے الزام میں ڈیتھ اسکواڈ کے8افراد پر مقدمہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران،وادی مشکے میں پولیس کانسٹیبل اسپیشل برانچ پر حملہ کرنے والے آٹھ ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ مشکے میں مقدمہ درج۔

وادی مشکے پولیس کے مطابق مشکے پولیس کی اتوارکے روز مشکے گجر میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ اور اڈہ کو مسمار کرنے کے ردعمل میں چند لوگوں نے پیر کے روز پولیس کانسٹیبل اسپیشل برانچ وقار احمد عرفِ قومی پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا اور اس کے سر اور پورے جسم پر شدید نوعیت کے چھوٹ آئے تھے۔
وادی مشکے پولیس نے کانسٹیبل اسپیشل برانچ وقار احمد کے مدعیت میں ایف آئی آر دفعات
337/2.324.353.186.189.34

کے کے تحت آٹھ افراد 1.نیک محمدولد عبدالحکیم 2.سردارخان عرفِ شاہی ولد بشیر احمد 3۔کریم جان ولدبادین 4۔بشیر احمد ولد عید محمد 5۔ظہور احمد ولد عید محمد 6۔نزر خان ولد آدم خان 7۔سفر خان ولد کمالدین 8۔عید محمد عرفِ پیرو ولد کریم داد کے خلاف مقدمہ درج کرلی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جن افراد کو آیف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے انکا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment