بلوچستان کے علاقے لسبیلہ اورلورالائی میں فائرنگ و روڈ حادثے کے دو مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
لسبیلہ کے علاقے میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پرپیش آیا۔
ہلاک شخص کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوگیا۔
علاوہ ازیں لورالائی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔
لورالائی کے علاقے خان صدیق گلی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اعجاز احمد نامی شخص کوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
نعش ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔