بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افرادہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب مین آر سی ڈی قومی شاہراہ نزد مجید ہوٹل پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عنایت اللہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔
جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔
ضروری کارروائی کے بعد عنایت اللہ ولدیت بابو سکنہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ کردیا گیا۔
جبکہ دوسرے حادثہ میں مکران کوسٹل ہائی وے دلسوز چڑھائی کے مقام پر ٹرالر نمبرLES.567 الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور عبدالرشید ہلاک اور نعمان عرف نومی اور مراد زخمی ہوگئے ہیں۔
نعش و زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔
ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی۔