پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
منگل کے روز واشنگٹن میں ایٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے موثر کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے درکارمزید موثر اقدامات کرے گا۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس ضمن میں افغانستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے، جس کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔