ضلع پنجگور:پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

منگل کے روز سے جاری آپریشن میں مزید شدت، آپریشن دوسرے روز بھی جاری،گزشتہ روز فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک شخص بازیاب،بدھ کے روز جاری آپریشن میں مزید افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ،آپریشن میں زمینی فوج کے ساتھ چار گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

ضلع پنجگور کے علاقوں دشتَک، شینزدان، عیدی، دنبی، تگَنّی، مادگ، جتان زمین، بیدری، گونِکو اور کاشت میں آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں چار گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں،تاہم مواصلات نظام نہ ہونے کی وجہ سے مکمل نقصانات کی تفصیل آنا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز جاری آپریشن میں کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا ہے تاہم انکے تفصیلات آنا باقی ہے۔
جبکہ منگل کے روز فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے ایک شخص اقبال ولد رشید فورسز کی حراست سے بازیاب ہو گیا ہے تاہم تشدد کی وجہ سے اسکی حالت غیر بتائی گئی ہے۔

آخری اطلاعات تک آپریشن تاحال جاری ہے. تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے مزید معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment