بلوچستان علاقے تربت اور دکی میں دو مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز نے 2 افراد کو حراست میں لے کر جبراً لاپتہ کردیا جبکہ کوئلہ کان میں حادثے کے باعث ایک کانکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیکرجبراً لاپتہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ روزہفتے کے دن تربت میں ہونے والے دھماکے کے بعد فورسز نے دوران ناکہ بازار میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب دکی کے مقامی کوئلہ کان میں دو مختلف حادثات میں ایک کانکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں کوئلہ کے اندر ٹرالی کی زد میں آنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا جسکی شناخت سفر محمد ولد غلام نبی نورزئی ساکن قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی ہے۔
دوسرے حادثے میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن نعیم خان ولد فداخان بادیزئی سکنہ قلعہ سیف اللہ زخمی ہوگیا۔
زخمی کانکن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔