جھاؤ میں فورسز کی جارحیت جاری،علاقہ مکینوں کی جبری نقل مکانی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری ہے جہاں شہداکے لواحقین اور قریبی رشتہ داروں کو جبراً علاقے سے بے دخل کیا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع سنگر کو بتاتے ہیں کہ آئے روز سیکورٹی فورسز اہلکار لوگوں کوجبری مشقت کرواکربنجر میدانوں کوصاف کروارہے ہیں جہاں اپنے ہیلی کواپٹرزکیلئے پیڈ اپنے اپنے فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی جس میں سیکورٹی فورسز لوگوں سے جبری مشقت کے ذریعے بنجر میدان کی صفائی کروا رہے ہیں۔

مقامی ذرائع نے سنگر کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز15دسمبر کو سیکورٹی فورسز نے جھاؤ کوہڑو سے شہید عبدالرازق کے داماد الہی بخش کو خاندان کے ساتھ اپنے گھر بار سے جبراً نقل مکانی کروائی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ الہی بخش ایک مزدور ہے جو بڑی مشکل سے اپنے بچوں کی گزر بسر کیا کرتاہے۔

فورسز کی جانب سے علاقہ مکنیوں پرزمین تنگ کرنا، تشدد کرنا، ہراساں کرناروز کا معمول بن چکا ہے جس سے لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

مقاموں لوگوں کا کہنا ہے کہ گندم اور دیگر اشیاء کی تقسیم کے نام پر جھاؤ سمیت نوندڑہ سے لوگوں کوآرمی کیمپ کوہڑو میں بلایاجارہاہے تاکہ ان سے جبری مشقت لیا جاسکے۔

علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جس سے وہ ہر لمحہ اللہ سے اس فوج سے نجات دلانے کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment