سائیجی میں پاکستانی فوج کی جارحیت پانچ دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے درمیانی پہاڑی علاقہ سائیجی میں آپریشن کے نام پرگذشتہ پانچ دنوں سے پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی جارحیت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں فورسز مسلسل کمانڈوز اتار رہے ہیں جبکہ دونوں طرف سے پہاڑی سلسلہ میں فورسز داخل ہو کر ندی نالوں سمیت تمام پگڈنڈیوں پر بھی مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وقفے وقفے سے گولیوں اور دھماکوں کی آواز بھی سنائی دیتی ہیں۔ تاہم کسی قسم کے نقصانات کا جبری گمشدگی کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

واضع رہے کہ اس طرح کی فوجی جارحیت میں پاکستانی فوج جوہڑ اور دیگر پینے کے پانیوں میں زہریلی کیمیکل استعمال کر چکے ہیں جس سے علاقہ مکین اور دیگر جانوروں کی ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہیں۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز کی موجودگی سے سائیجی کے گردو نواح میں واقع تمام انسانی بستیاں خوف وہراس میں مبتلا ہیں اور گذشتہ پانچ دنوں سے گھروں میں محصور ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment