خضدار: نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افرادہلاک

0
152

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال پارکو میں نامعلوم مسلح کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

نال ایس ایچ او پولیس کے مطابق جمعرات کے روز پارکو نال میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے عبدالواحد ولد غلام رسول قوم رودینی سکنہ نال اور سیف اللہ ولد محمد عالم قوم سمالانی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو نال ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر کے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ہلاک افرادموٹر سائیکل پر پارکو سے نال شہر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی، تاہم اب تک ہلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here