چمن بارڈر پر پھر سے افغان وپاکستانی فورسز میں جھڑپ،2افراد ہلاک،15 زخمی

0
179

چمن،افغان فورسز کی سرحد پر پھر گولہ باری،2شہری جاں بحق،15 افراد زخمی

بلوچستان کے افغانستان سے متصل چمن بارڈرپر پاکستانی و افغان فورسز کے درمیان پھر سے جھڑپ ہوئی ہے۔

شدید گولہ باری و فائرنگ کا تبادلے سے 2افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام نے دعوٰ کیا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق گھروں میں متعدد گولے گرنے سے دو افراد ہلاک جبکہ2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بوغرا اور کسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولے گرے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اور بارڈر روڈ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے اسپتال کا دورہ کیا۔

اس دوران ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیلئے رابطے کیے جارہے ہیں۔

لیویز حکام نے دعویٰ کیا پاکستانی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا ہے اور افغان فورسز کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے جواب میں بھرپور کارروائی کی ہے۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ شیخ لعل محمد سیکٹر میں باڑ کی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا ہے۔

لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارڈر شاہراہ کے قریب گولہ گرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here