گومازی سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ،وڈھ و کوئٹہ سے 2لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے گومازی، کوئٹہ اور وڈھ میں تین مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبراً لاپتہ اور دولاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے گومازی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جس کی شناخت غلام ولد نذر محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق غلام ولد نذر محمد کو فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کیا ہے۔

علاقائی لوگوں کا کہناہے کہ نئی بیس گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ گومازی کیمپ پہنچنے کے بعد عام لوگو ں کے گھروں میں گھس کر محلے کی خواتین اور بچوں کو زدوکوب کرکے گھروں میں توڑپھوڑ کی ہے۔

بعد ازاں پھر کیمپ جاکر ڈیرے ڈال دیئے ہیں جس کی وجہ علاقہ مکین خوف کو شکار ہیں۔

دوسری جانب وڈھ میں ایک معمر شخص کی تشدد شدہ نعش برآمد ہوگئی ہے۔

جس کی شناخت محمد افضل ولد زرک کے نام سے ہوگئی ہے جو وڈھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

وڈھ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص گزشتہ پانچ روز سے غائب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مقامی افراد نے وڈھ پولیس کو اطلاع دی کہ وڈھ کے علاقہ جوئے نورا میں ایک شخص کی تشدد شدہ نعش پڑی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو سنگ زنی پتھر مار مار کر قتل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق بدھ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس اچکزئی ٹاؤن سے نواب خان نامی شخص کی لاش ملی ہے جسے فوری طوپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی

مزید کارروائی جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment