کوئٹہ: گیس سے دم گھٹنے، روڈ حادثے اورپریشر ککرپھٹنے سے 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں گیس سے دم گھٹنے، روڈ حادثے اورپریشر ککرپھٹنے کے تین مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہو گئے۔

پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی کلی کمالو گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے داؤد ولدلال محمداورایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

جبکہ ایک اور واقعہ میں کوئٹہ میں پریشر ککر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے سرکی روڈ اسماعیل کالونی گھر میں پریشر ککر پھٹنے سے مقصود شاہ ولد ولید شاہ نا می شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

تیسرے واقعہ میں کوئٹہ میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ولیچ ایڈ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment