پنجگور میں ریاستی ایجنٹ کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجگور، چتکان میں ریاستی ایجنٹ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کے چودہ دسمبر بروز بدھ صبح دس بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان میں کالج روڈ پر محمد اسماعیل ولد اللہ ڈتہ ساکن چاہ پپلی والا لودھراں پنجاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا مذکورہ شخص پاکستانی فوج کا ایجنٹ تھا، جو ایک نائی کی رُوپ میں ایک دکان چلاتا تھا۔ پنجگور سے پہلے وہ کچھ عرصہ گوادر اور تربت میں بھی کام کر چکا ہے۔ سرمچار اس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے۔ سرمچار اس کے تعاقب میں تھے کہ وہ دکان سے نکلے تب اس پر حملہ کریں   تاکہ کسی بے گناہ کو نقصان نہ پہنچے۔ ریاستی ایجنٹ نے ہمارے سرمچاروں کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی۔ سرمچاروں نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کے مخبر و آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment