بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں کالج روڑ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد اسماعیل ولد اللہ ڈتہ کے نام سے ہوگئی اور اس کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے جو چاہ پپلی والا لودھراں کے رہائشی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کالج روڑ پر واقع کئی سال نائی کی دکان چلا رہا تھا جو پانی کی غرض سے قریبی گیٹ میں اپنی نائی دکان کیلئے پانی لینے کیلئے گئے تھے جو پانی لیکر آرہے تھے کہ جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔
لاش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔