ضلع آواران: پاکستانی فوج کا آپریشن آبادی آرمی کیمپ منتقل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read


ضلع آواران پاکستانی فوج کا آپریشن،دو درجن سے زائد افراد آرمی کیمپ منتقل

ضلع آواران کے علاقے مالار کہن میں پاکستانی فوج نے آبادی پر دھاوا بول کر دو درجن سے زائد افراد کو چیری مالار کہن آرمی کیمپ منتقل کرنے کے ساتھ کواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے تشدد کے ساتھ گھروں میں موجود تمام اشیاء کا صفایا کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے زیر حراست فراد کو تشدد کے بعد رہا کر دیا جبکہ پانچ افراد کو پاکستانی فوج نے زیر حراست رکھا ہوا ہے جنکی شناخت صالو،سنجر، نعیم، نوار اور پینڈو سے ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد تاحال پاکستانی فوجی کی حراست میں ہیں اور فورسز نے جاتے ہوئے یہ دھمکی دی ہے کہ کل وہ پھر مذکورہ علاقے میں آپریشن کرنے کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی حراست میں لے سکتے ہیں،جسکی وجہ سے علاقے میں شدید خوف کا ماحول ہے،۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے الزام لگایا ہے کہ مقامی لوگ بلوچستان بھر میں سرمچاروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،جسکی وجہ سے انکو نشانہ بنانے میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے علاقوں میں فوج کی تعداد بڑھا دی گئی ہے وہ عالمی وبا کرونا کت بچاؤ کا تو کوئی امداد لے کے نہیں آتے البتہ اسی آڑ میں آپریشنز میں تیزی ضرور آئی ہے،
ضلع آواران کے ایک بزرگ شخص نے بتایا کہ ہم دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے اداروں سمیت میڈیا کو بلوچستان میں لے آئیں تاکہ ان حقائق کا دنیا کو پتہ چل سکے۔

Share This Article
Leave a Comment