دکی: بھتہ وصولی کیخلاف لورالائی شاہراہ پر احتجاج، کوئلے کی ترسیل بند

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ ٹھیکیداروں نے بھتہ وصولی اور انتظامی نااہلی کیخلاف کوئلے کی ترسیل بند کرکے لورالائی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرہ معراج ایریے کے پیٹی ٹھیکیداران کی جانب سے کی گئی جنہوں نے رباط کے مقام پر مین لورالائی کوئٹہ شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بند کردیاتھا۔

ٹھیکیداران نے بھتہ گیری اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے احتجاج دکی سے اندرون ملک شہروں کے لئے کوئلے کی ترسیل بھی بند کردی گئی ہے۔

ٹھیکیداران ظریف خان ناصر،عبدالحمید اور دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔مسلح بھتہ خور معراج ایریے کے پیٹی ٹھیکداران سے بھتہ طلب کررہے ہیں۔بھتہ نہ دینے کی وجہ سے ملزمان نے گزشتہ دو مہینوں سے ہماری لوڈنگ بند کردی ہے۔جسکی وکہ سے ہمیں کروڑوں روپے کے نقصانات پیش آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بھتہ خوروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں۔بھتہ خور عبدالحء لونی کے خلاف قتل،چوری دہشتگردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ انہیں گرفتار نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ بھتہ خوروں کی گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی تک دکی سے کوئلے کی لوڈنگ بند ہوگی اور احتجاج جاری رہیگا۔

Share This Article
Leave a Comment