ضلع پنجگور:پاکستانی فوج کا آپریشن، متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج نے پنجگور کے علاقے کیلکور میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل کی صبح بڑی تعداد میں کیلکور کے علاقے دشتَک، شینزدان، عیدی، دنبی، تگَنّی، مادگ، جتان زمین، بیدری، گونِکو اور کاشت میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد لوگوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں سے کچھ کی شناخت خدا بخش ولد دینار، سپاھو ولد لال محمد، نادل ولد لال محمد، اقبال ولد رشید، اور دلمراد ولد مدد کے ناموں سے ہوئی ہے

مقامی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن زمینی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے۔

آخری اطلاعات تک آپریشن تاحال جاری ہے. تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے مزید معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment