بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے کے باعث دو کانکن جانبحق ہوگئے۔
حادثہ طالب لیز ایریا مین حبیب ونیچی کے کول لیز میں پیش آیا جہاں نعمت اللہ ولد حاجی موسیٰ ونیچی سکنہ مل کالونی اور اختر محمد ولد حکیم ونیچی سکنہ زندہ پیر جانبحق ہوئے۔
دونوں افراد کی لاشوں کو لیبر ہسپتال ہرنائی میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
خیال رہے بلوچستان میں ہرسال کوئلہ کانوں میں حادثات کے باعث درجنوں مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ حادثات کی بڑی وجوہات میں کانکنی کے جدید سہولیات کا میسر نہیں ہونا شامل ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔