محکمہ تعلیم حکومتِ بلوچستان نے تمام نجی سکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ والدین کو تین ماہ تک فیسوں میں 20 فیصد رعایت دیں۔
ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام نجی سکولوں کے مالکان ٹیچرز اور عملے کو بغیر کٹوتی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ کے دوران کوئی بھی سکول مالک کسی ٹیچر یا عملے کو ملازمت سے برطرف نہیں کر سکے گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سندھ کے صوبائی محکمہ تعلیم نے بھی اسی طرح کی ایک ہدایت جاری کی تھی جس میں بچوں کی فیسوں میں دو ماہ کے لیے 20 فیصد رعایت کی ہدایات دی گئی تھی۔