بلوچستان کے علاقے واشک، دالبندین اور لورالائی میں فائرنگ اور روڈ حادثے کے مختلف واقعات میں 2بھائیوں سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔
واشک میں چار روز قبل مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیااور فرار ہوگئے۔
قتل کئے گئے شخص کی شناخت جلال ولد علی خان سکنہ تریپ ڈوبلی راغے کے نام سے ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان کو ایک سال قبل پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کرلیا بعد ازاں 12 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا، جب کہ امسال پھر ان سے مذکورہ گروہ کے کارندوں نے اسکی موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے بھی چھین لئے تھے۔
دوسری جانب دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین کلی خدارحیم کے قریب نامعلوم کار سواروں نے سفید کلر ڈبل کیبن گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار ثنا اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ابوبکر نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی اور ہلاک افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دریں اثنالورالائی کے علاقے میں مزا ٹرک کی ٹکر سے 2سے بھائی ہلاک ہوگئے۔
جمعرات کو لورالائی کوئٹہ روڈ پر تیزرفتارمزدا ٹرک کی ٹکر سے 2 بھائی عصمت اللہ اور عطاء اللہ ہلاک ہوگئے۔
انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔